: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اسلام آباد،10اگسٹ(ایجنسی) پاکستان نے آج الرٹ کیا ہے کہ تحریک طالبان کا فضل اللہ گروپ ہندوستان سے واگھہ سرحد پر دونوں ممالک کی طرف سے منائی جانے والی یوم آزادی کی تقریب کے دوران دہشت گردانہ حملہ کر سکتا ہے۔ پاکستان کی قومی
انسداد دہشت گردی اتھارٹی نے پنجاب کے داخلہ سکریٹری کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیم 13 سے 15 اگست کے درمیان واگھہ سرحد پر منعقد ہونے والی پریڈ کو نشانہ بنا کر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر ری ہے۔ اتھارٹی نے خط میں کہا ہے کہ دو دہشت گردوں کو خودکش حملے کے لئے بھیجا جا چکا ہے۔